الیانا ڈی کروز کی نئی فلم کی تشہیری مہم شروع پیلا ٹریلر ریلیز

فلم ’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو ‘‘20ستمبر کو ریلیز ہوگی ، الیانا ڈی کروز نے شاہد کپور کی ہیروئن اور پدمنی کولہاپوری...

شائقین کو اداکارہ کی پرفارمنس پسند آئے گی،راج کمار سنتوشی ،آنیوالی فلم میں یادگار کردار نبھایا ہے ، ،25سالہ بالی وڈ اداکارہ کی گفتگو ۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ الیاناڈی کروز کی نئی فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ،شاہد کپور کے ساتھ الیانا نے فلم کی پروموشنل تقریبات میں شرکت کے پلان کو حتمی شکل دیدی ہے۔

،قبل ازیں الیانا کی اس فلم ''پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو ''کا باقاعدہ پہلا ٹریلیرریلیزکردیاگیا ہے ۔شاہد کپور کے ساتھ لیڈی لیڈنگ رول میں جلوہ گرہونے کے لیے اداکارہ الیانا ڈی کروز تیار ہیں۔رومانوی اور کامیڈی فلم میں شاہد کپور نے مرکزی کردار نبھایا ہے ۔الیانا کے ساتھ فلم میں پدمنی کولہاپوری بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔اس فلم کے ہدایت کار راج کمار سنتوشی اور فلم ساز رامیش ایس تورانی ہیں ۔یہ فلم20ستمبر کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔الیانا ڈی کروز کی گیتوں پر شاندار پرفارمنس کی تیاری کرلی گئی ہے۔

پریتم نے اس فلم کے میوزک کو جاندار بنایا ہے۔اسی فلم کے لیے نرگس فخری کا آئٹم سانگ بھی رکھا گیا تھا ۔فلم کی کہانی بھی خود ہدایت کار راج کمار سنتوشی نے تحریر کی ہے۔راج کمار سنتوشی کے کریڈٹ پر اس سے قبل 1990کی فلم ''گھائل ''94کی ''انداز اپنا اپنا ''2004کی ''خاکی''اور 2009کی فلم ''عجب پریم کی غضب کہانی ''بھی ہیں ۔سنتوشی کا کہنا ہے کہ اس فلم کے لیے الیانا ڈی کروز کا انتخاب انتہائی موزوں ہے۔ شائقین کو ان کی پرفارمنس پسند آئے گی۔ الیانا ڈی کروز نے فلم میں شاہدکپور کی ہیروئن کا کردار نبھایا ہے جب کہ پدمنی کولہا پوری نے شاہد کی ماں کا کردار اداکیا ہے۔ادھر اداکارہ الیانا ڈی کروز کا کہناہے کہ نئی فلم میں اہم کردار ملا ہے راج کمار سنتوشی کی نئی فلم میں یادگار کردار نبھایا ہے ،فلم کی تشہیری مہم کا حصہ ہوں۔

انھوں نے 2014میں آنیوالی فلم ''میں تیرا ہیرو ہوں ''میں بھی اہم کردار نبھارہی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے زیادہ تر ساؤتھ کی فلموں میں کام کیاہے۔ماڈلنگ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی25سالہ الیانا ڈی کروڑ کا کہنا ہے کہ 2006میں تلگوفلم ''دیواداسو'' میں لیڈنگ رول نبھایا اور اس فلم پر بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ قبل ازیںہندی فلم ''برفی ''میں بھی اہم کردار نبھایا تھا جسے پسند کیا گیا ،یہ کردار مختصر رہا ۔ تاہم سنتوشی کی نئی فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہوں ۔بالی وڈ میں ساؤتھ میں آنیوالی کامیاب اداکاراؤں میں اب الیانا ڈی کروز کا نام بھی شامل ہوگیا ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ کی پہلی فلم ہی ایوارڈ سے نواز گئی تھی ۔ماڈلنگ کے شعبے میں بھی الیانا کی کارکردگی بہتر رہی ہے ۔




لوگوں نے انھیں ساؤتھ کی فلموں کی پسندیدہ اداکارہ تسلیم کرلیا ہے ۔اسی تناظر میں اب ان کی ہندی فلموں میں انٹری بھی اچھی ثابت ہورہی ہے ۔اداکارہ الیانا کو دوسری ہندی فلم میں اہم کردار ملا ہے ۔دریں اثناء ۔اداکارہ کی تلگو فلم ''دیواداسو'' 2006میں سینماگھروں کی زینت بنی ۔پھر اسی سال اسی زبان کی فلم ''شروتی پوکری'' میں کام کیا ۔اس کے بعد 2006ہی میں تامل فلم ''آرتھی ''میں جلوہ گر ہوئیں۔ پھر تلگو کی فلم ''نقشاترا''میں پرفارم کیا ۔اس کے بعد فلم ''تری پورہ راکھی'' اور 2007میں فلم ''ندی منا''میں جلوے دکھائے ۔

اسی سال فلم ''ستھیا آتا'' میں کام کیا ۔2008میں تلگو فلم'' بھاگیہ ماتھی جلسا ''میں فن کا مظاہرہ کیا۔ اس فلم پر بھی اداکارہ الیانا ڈی کروز کا بہترین اداکارہ کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ کے لیے انتخاب کیا گیا ۔اسی سال تلگو فلم ''جیوتھی بھلے ''میں نظر آئیں۔ 2009میں تلگو فلم ''کک''، ''ریسپو''،''ستیاوتی''میں پرفارم کرکے تہلکہ مچادیا اس کے بعد 2010میں اداکارہ الیانا نے فلم ''ہدگا ہدگائی''میں کام کیا۔پھر 2011کے دوران ان کی تلگو فلم ''ایسوریا شکتی'' کو بڑی پذیرآئی ملی۔

2012میں اداکارہ کی تامل فلم ''ریا نن بن ''ہٹ ہوئی تو ساتھ ہی فلم '' دیوندو ''میں دھوم مچادی۔ اس کے ساتھ اداکارہ نے ہندی فلم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔بالی وڈ میں آکر فلم ''برفی ''کی ۔اداکارہ نے ماڈلنگ کے دوران کئی ہندی کمرشلز فلموں میں بھی کام کیا اور ان کی پرفارمنس سے کئی ہندی کے پروڈیوسر اور ہدایتکار متاثر ہوئے،اورانھوں نے اداکارہ کو بالی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش کی ۔
Load Next Story