عابدہ پروین کی صوفیانہ کلام پرمبنی نئی البم ریکارڈ
’’ انٹرنیشنل فیسٹیول ‘‘ میں پرفارم کرنے کیلیے مانچسٹرمیں ہوں،گلوکارہ کی ایکسپریس سے گفتگو
پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کی صوفیانہ کلام پرمبنی نئی البم ' روئے علی ' بھارتی کمپنی نے ریکارڈ کرلی۔
جس کوجلد ہی دنیا کے بیشترممالک میں ریلیزکیا جائے گا۔ البم میں عابدہ پروین نے بزرگان دین اورصوفیاء کرام کا کلام ریکارڈکیا ہے اوراس کی تمام ترریکارڈنگ ممبئی کے مقامی سٹوڈیو میں کی گئی ہے۔ عابدہ پروین نے لندن سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے '' ایکسپریس'' کوبتایا کہ میں ان دنوں برطانیہ کے دورے پرہوں۔ جہاں مجھے موسیقی کے مانچسٹرمیں ہونے والے '' انٹرنیشنل فیسٹیول '' میں پرفارم کرنا ہے۔
اس سلسلہ میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اورمجھے امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاکستانی، ہندوستانی اوردیگر ممالک کے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔ جہاں تک بات میوزک البم کی ہے تومیں نے بھارتی میوزک کمپنی نے ایک صوفیانہ البم تیارکی ہے جس کی ریکارڈنگ ہم نے ممبئی میں کی تھی۔
اس البم میں شامل کلام بزرگان دین اورصوفیاء کرام کے ہیں جن کی کمپوزیشن خاص طور پرمنفردا نداز سے تیارکی گئی ہیں۔ البم کی ریلیزنگ کے لیے ان دنوں میوزک کمپنی بھرپورتیاریوں میں مصروف ہے اوراس سلسلہ میں ایک گرینڈ پروگرام بھی منعقد کیاجائے گا۔