سنی تحریک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لے گی

ثروت اعجاز قادری کی شہید کارکنوں کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو


Staff Reporter August 23, 2012
سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری اور دیگر شہید سلیم قادری کے مزار پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک شہیدوں کی قربانیوں کے سبب زندہ ہے اور عظمت رسولؐ کے لیے قربانیوں کاسلسلہ جاری رہے گا، شہدا کی قربانیوں کوکسی صورت فراموش نہیں کرسکتے، ہماری تاریخ شہادت کی داستان سے لبریز ہے، پاکستان سنی تحریک ملک سے انتہا پسندی، دہشت گردی ، فرقہ واریت کا خاتمہ کرکے دم لے گی، قائد و بانی شہید محمد سلیم قادری، شہید عیدمیلادالنبی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد عباس قادری کا نیک مشن آج بھی جاری ہے ،شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے عیدالفطر کے تیسرے روزبدھ کی شام پاکستان سنی تحریک کے شہید قائدین و رہنماؤں اور کارکنوں کے اہل خانہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سربراہ پاکستان سنی تحریک نے شہید قائد و بانی پاکستان سنی تحریک محمد سلیم قادری، شہید میلاد النبی سربراہ پاکستان سنی تحریک شہید محمد عباس قادری، شہید محمد اکرم قادری، شہید افتخاراحمد بھٹی،شہید محمد عارف قادری، شہید آفتاب چشتی، شہید فہیم قادری، شہید علامہ سلیم عباس نقشبندی، شہید عدنان قادری اور دیگر کی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہدا کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی و دعا کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں