عید الفطر کے ایام ٹریفک حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق

گذری کے علاقے میں کلفٹن پارک کے قریب ون ویلنگ کرنے والا موٹر...


Staff Reporter August 23, 2012
کلفٹن پارک کے قریب ون ویلنگ کرنے والا موٹر سائیکل سوار28سالہ جمال شاہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا، متوفی ڈرگ روڈ کا رہائشی تھا۔ فوٹو: فائل

عید الفطرکے تین دنوں کے دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 7 افرادجاں بحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق گذری کے علاقے پنجاب چورنگی کے قریب عیدالفطر کے پہلے روز نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے50سالہ پرکاش ہلاک ہوگیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی جہاں سے ورثا لاش پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے ۔

پولیس کے مطابق متوفی کلفٹن نیلم کالونی کارہائشی تھا جبکہ جوہر آباد تھانے کی حدود شارع پاکستان واٹر پمپ چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے45سالہ محمد عاطف ولد عبدالقدوس ہلاک ہوگیا، متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی پرائیویٹ کمپنی کاملازم اور پی آئی بی کالونی عیسی نگری کارہائشی تھا جبکہ گلشن اقبال کے علاقے مین یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سواردوست محمد ولد علی محمد جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ، ورثا لاش کو بغیر کارروائی کے لے گئے جبکہ لانڈھی نمبر2 پر تیزرفتار منی بس نے موٹرسائیکل سوار17سالہ عامر ولد خالد کو کچل کر ہلاک کر دیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ۔

پولیس کے مطابق متوفی لانڈھی مجید کالونی کا رہائشی تھا ، پولیس کے مطابق حادثے کاذمے دار منی بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ کلری تھانے کی حدود مین ماڑی پور روڈ پر سڑک عبور کرنے والی 55سالہ فضیلت بی بی زوجہ محمد عارف کو تیزرفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں فضیلت بی بی موقع پرہی ہلاک جبکہ حادثے کا ذمے دار موٹر سائیکل سوار شانی شدیدزخمی ہوگیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور خاتون کی لاش اور زخمی کو طبی امداد کیلیے سول اسپتال پہنچایا جہاں پولیس نے زخمی شانی کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق متوفیہ لیاری آگرہ تاج کالونی کی رہائشی تھی۔

گذری کے علاقے میں کلفٹن پارک کے قریب ون ویلنگ کرنے والا موٹر سائیکل بے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میںموٹر سائیکل سوار 28 سالہ جمال شاہ ولد رحمت شاہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی ڈرگ روڈ کارہائشی اور دوستوں کے ہمراہ کلفٹن سی ویوپر آیا ہوا تھا جبکہ کلری تھانے کی حدود آگرہ تاج کالونی میں گلی میں کھیلنے والی7سالہ حفضہ دختر ذیشان کو کارنے کچل دیاجس کے نتیجے میں بچی موقع پرہی جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے کارڈرائیور فرید کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں