
معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم 'ٹوٹل دھمال' کی پہلی جھلک جاری کردی۔ تصویر میں اجے دیوگن کو جنگل میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ کاندھے پر بندر کو بٹھائے ہوئے ہیں۔
فلم کے اس سیکوئل کی خاص بات یہ ہے کہ اس سیکوئل میں اجے دیوگن کے ساتھ ارشد وارثی، جاوید جعفری، رتیش دیش مکھ اور سنجے مشرا کے ساتھ پہلی بار انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی 18 سال بعد اس سیکوئل میں نظر آئے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رواں سال 22 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
First look of Ajay Devgn with Crystal from #TotalDhamaal... Costars Anil Kapoor, Madhuri Dixit, Riteish Deshmukh, Arshad Warsi, Jaaved Jaaferi, Sanjay Mishra and Pitobash... Directed by Indra Kumar... Fox Star Studios presentation... 22 Feb 2019 release. pic.twitter.com/DzfHHWDHvP
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 14, 2019
مادھوری ڈکشٹ کا اس حوالے سے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری اور انیل کی جوڑی کافی مقبولیت کی حامل ہے اور یہ جوڑی ایک بار پھر فلم 'ٹوٹل دھمال' میں جلوے بکھیرتی نظر آئے گی اور مجھے اُمید ہے لوگوں کو کیمسٹری سے بھرپور یہ فلم یقیناً پسند آئے گی۔
یہ پڑھیں: سنجے دت فلم ' ٹوٹل دھمال ' سے آؤٹ کیوں ہوگئے؟
واضح رہے کہ اجے دیوگن سے قبل سنجے دت 2007ء اور 2011ء میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم 'دھمال' اور 'ڈبل دھمال' میں اپنی اداکاری کا جادو دکھاچکے ہیں۔ دونوں مزاحیہ فلموں میں ان کے ساتھ اداکار ارشد وارثی، جاوید جعفری اور رتیش دیش مکھ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔