علی رضا عابدی قتل کیس میں غفلت برتنے پر سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ

کمپنی سیکیورٹی گارڈ کی ٹریننگ اور پولیس کا تصدیقی ریکارڈ پیش نہیں کرسکی، صوبائی محکمہ داخلہ


ویب ڈیسک January 14, 2019
غیر تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ کو اسلحہ بھی ناکارہ فراہم کیا گیا، سیکرٹری محکمہ داخلہ (فوٹو: فائل)

LONDON: محکمہ داخلہ سندھ نے علی رضا عابدی قتل کیس میں غفلت برتنے پر سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے مارشل سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ عبدالکبیر قاضی کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کیس میں غفلت برتنے پر سکیورٹی کمپنی کا ابتدائی طور پر 90 روز کے لئے لائسنس معطل کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

عبدالکبیر قاضی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کمپنی کو علی رضا عابدی کیس میں غفلت برتنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے دیا گیا جواب اطمینان بخش نہیں تھا، کمپنی سیکیورٹی گارڈ کی ٹریننگ اور پولیس کا تصدیقی ریکارڈ بھی پیش نہ کرسکی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی رضا عابدی قتل کیس میں ایئرپورٹ سےاہم گرفتاری

سیکریٹری محکمہ داخلہ نے بتایا کہ ایس او پی کو نظر انداز کر کے سیکیورٹی گارڈ کو اہم شخصیت کی حفاظت پر تعینات کیا گیا، جب کہ غیر تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ کو اسلحہ بھی ناکارہ فراہم کیا گیا۔ کمپنی فوری طور پر اپنے تمام کسٹمرز سے سیکورٹی عملہ واپس بلائے اور اپنے تمام کلائنٹس کو دیے گئے سیکیورٹی گارڈز کے پولیس سرٹیفیکیٹ جمع کروائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں