آئی پی ایل فکسنگ کیس کی پہلی چارج شیٹ میں شری شانتھ بھی شامل

آئی پی ایل فکسنگ کیس میں مجموعی طور 26 افراد کو ملوث قرار دیا گیا ہے۔


Sports Desk July 16, 2013
کرکٹرز اور انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد کی موجودگی پرچارج شیٹ تیار کی گئی، پولیس فوٹو: فائل

نئی دہلی پولیس نے آئی پی ایل فکسنگ کیس کی پہلی چارج شیٹ میں انڈر ورلڈ ڈانزکو بھی شامل کردیا۔

اس چارج شیٹ میں شروع میں گرفتار کیے جانے والے کرکٹرز شری شانتھ، اجیت چنڈیلا اور انکیت ساونت بھی موجود ہیں، مجموعی طور 26 افراد کو اس جرم میں ملوث قرار دیا گیا۔ اس وقت تینوں کرکٹرز اور 19 دیگر افراد صمانت پر رہا ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اور انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد کی موجودگی پرچارج شیٹ تیار کی گئی، تینوں کرکٹرز اور زیادہ تر بکیز آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،مزید2 کرکٹرز سدھارت تریویدی اور ہرمیت سنگھ بھی اپنے بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں