خرم شیر زمان کے اہل خانہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت سندھ اور پولیس کی ذمہ داری ہے، رکن سندھ اسمبلی


ویب ڈیسک January 15, 2019
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت سندھ اور پولیس کی ذمہ داری ہے، رکن سندھ اسمبلی (فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کے اہل خانہ کو کلفٹن میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے اہل خانہ کو کلفٹن میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جس کی خرم شیر زمان نے سخت مذمت کی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ میرے اہل خانہ کے ساتھ واقعہ آغاز سپر مارکیٹ کلفٹن کے قریب پیش آیا، نقب زنی اور رہزنی کے واقعات پر سندھ حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہے، یہ میرے گھر والوں کا نہیں بلکہ کراچی کے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔

رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت سندھ اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں