ن لیگ کے لیے ریلیف اپوزیشن خوش حکومت بے چین نظرآئی

دوست ممالک نے ہماری فوج اور آرمی چیف کی وجہ سے یہ امداد دی ہے


خالد محمود January 15, 2019
دوست ممالک نے ہماری فوج اور آرمی چیف کی وجہ سے یہ امداد دی ہے فوٹو: فائل

پیر کی صبح ن لیگ کیلیے امید کی کرن لے کر آئی سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کے خلاف نیب کی درخواست مسترد ہو نے کے بعد پارٹی قیادت کو ایک نیا ریلیف ملا۔

یہی وجہ ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس اور پارلیمنٹ کی راہداریوں میں لیگی ارکان اسمبلی ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے نظر آئے اور جیسے ہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو اس فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور کہا اب ہمیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے انصاف کی توقع ہے۔ جیسے ہی شہباز شریف اپنے چیمبر میں پہنچے تو ارکان کا تانتا بندھ گیا جو انھیں مبارکبادیں دیتے نظر آئے۔ شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں اس ایشو پر خصوصی بات چیت کی گئی اور عدالتی فیصلے کو سراہا گیا۔ بعد میں شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر نے ہوا کا رخ ہی موڑ دیا۔

جیسے ہی غیر ملکی امداد کا ذکر ہوا تو شہباز شریف نے برجستہ کہہ دیا دوست ممالک نے ہماری فوج اور آرمی چیف کی وجہ سے یہ امداد دی ہے۔ اس فقرہ سے حکومتی بنچوں کو ایک نیا موقف مل گیا اور فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کل تک خلائی مخلوق کہنے والے آج فوج کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ اس کے بعد آصف علی زرادری بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور کہا غیر ملکی امداد اس حکومت کو نہیں اداروں کو اور پاکستان کو ملی ہے، دوست نہیں چاہتے پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔ اجلاس میں ایک طرف مسلم لیگ ن کو کافی ریلیف محسوس ہوا جبکہ دوسری جانب حکومتی بنچوں میں بے چینی کے اثرات بھی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں