پرندہ مارکیٹ سے ’’بے دخل‘‘ پرندوں کو نیا آشیانہ مل گیا
متاثرین پرندہ مارکیٹ کو ایمپریس مارکیٹ کے قریب کرائے کی جگہ پر عارضی مارکیٹ میں منتقل کیا جائے گا
پالتو پرندوں کو چہچہانے کے لیے نیا آشیانہ مل گیا متاثرین پرندہ ایمپریس مارکیٹ سابقہ کاروباری مرکز کے بالمقابل واقع پلاٹ میں منتقل ہونگے۔
کرائے کی جگہ پر عارضی مارکیٹ قائم کی جائے گی، نئی جگہ پر منتقلی کے لیے تمام معاملات طے پا گئے، آئندہ چند روز میں افتتاح متوقع ہے،متبادل جگہ ملنے پر دکانداروں و چھوٹے پیمانے پر پرندوں و جانوروں کی افزائش نسل کرنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،دوماہ قبل ایمپریس مارکیٹ صدر اور قرب وجوار میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران برسہا برس سے کاروبار کرنے والے پرندہ مارکیٹ کے 150سے زائد دکاندار بھی کارروائی کے دوران اپنی دکانوں سے محروم ہوگئے تھے۔
تاہم اب سابقہ پرندہ مارکیٹ کے بالمقابل واقع ایک طویل وعریض پلاٹ میں متبادل جگہ ملنے پر دوبارہ پرندہ مارکیٹ قائم کی جارہی ہے، جس کا افتتاح اگلے روز میں متوقع ہے، پرندہ مارکیٹ کے قدیمی دکاندار محمد حفیظ کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے ماہانہ کرائے پر حصول کے لیے تمام معاملات طے پاگئے ہیں ،نئی جگہ پر ایمپریس ویو پرندہ مارکیٹ کے نام سے بنائی جائے گی ،جس کے اندر لگ بھگ 126عارضی دکانیں قائم ہوں گی۔
محمد حفیظ کے مطابق ایسے دکاندار جن کے پاس ایک سے زائد دکانیں تھیں ،ان کو بھی محدود جگہ کی وجہ سے ایک ہی دکان آلاٹ کی جائیگی،محمد حفیظ کے مطابق پرندہ مارکیٹ کے لیے حاصل کیے گئے پلاٹ کا ماہانہ کرایہ تمام دکاندار مشترکہ طورپر اداکریں گے ،دکانداروں کے مطابق نئی جگہ کے حصول کے لیے کافی تگ ودو کی گئی ، کیونکہ صدر جیسے گنجان آبادی والے علاقے میں پرندہ مارکیٹ کی ضرورت کے پیش نظر زیادہ گنجائش والی جگہ کی دستیابی بہت حد تک ناممکن بات تھی ، کسی دوسری جگہ پر منتقل ہونے کا مطلب نئے سرے سے کوششیں کرنا تھا ،جبکہ صدر سے بالکل الگ تھلگ علاقے میں شفٹ ہونے کے بعد کاروبار ماضی جیسا چلنے کی بھی کوئی گارنٹی نہیں تھی۔
مگرقدرت نے غیب سے ان کی مدد کی اور انھیں مذکورہ جگہ مل گئی دکانداروں کے مطابق متاثرہ دکانداروں جبکہ گھروں میں فروخت کے لیے جانور پالنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، دکانداروں کے مطابق پرندہ مارکیٹ دوبارہ قائم ہونے سے گھریلو سطح پر مختلف قسم کے پہاڑی اور آسٹریلین طوطوں،ایرانی و سیامی نسل کی بلیوں جبکہ دیسی مرغوں کی (بریڈ) افزائش نسل کا کارروبار مکمل طورپر تباہ ہونے سے بچ گیا ،پرندے فروخت کرنے والوں کے مطابق سابقہ جگہ پر پرندہ مارکیٹ ہونے کی وجہ سے اتوار اور دیگر تعطیلات والے دنوں میں چھوٹے پیمانے پر کارروبار کرنے والے اپنے پرندے فروخت کے لیے لا یا کرتے تھے۔
جس کا سلسلہ اب بھی اتوار والے دن معمول کے مطابق جاری ہے ،ان کی کوشش ہوگی کہ پرندے اور دیگر جانوروں کی افزائش کرنے والوں کو یہ بات باور کرواسکے کہ تعطیل والے روز پرندوں کی فروخت نئی عارضی مارکیٹ کے سامنے کریں تاکہ ٹریفک کی روانی تواتر سے پرندہ مارکیٹ کے دکانداروں کے مطابق فال سینٹر (پرندہ مارکیٹ) کی ازسرنو تعمیر کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کی گئی ہیں ،حکومتی سطح پر متاثرہ دکانداروں کی اشک شوئی کے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے۔