انتہائی مطلوب ملزمان میں پہلی بار 4 خواتین شامل ریڈ بک جاری

ریڈ بک 2018 میں ایف آئی اے کی گرفت میں نہ آنے والے ملزمان کی تعداد 112 ہے


ویب ڈیسک January 15, 2019
انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں پہلی مرتبہ 4 خواتین کے کوائف بھی درج ہیں، فوٹو:فائل

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کی ریڈ بک 2018 جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ریڈ بک میں انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں پہلی مرتبہ 4 خواتین کے کوائف بھی درج ہیں، چاروں خواتین انسانی اسمگلنگ کرکے لوگوں سے پیسے بٹورتی رہیں۔ ریڈ بک 2018 میں اب تک ایف آئی اے کی گرفت میں نہ آنے والے ملزمان کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔

ریڈ بک 2018 کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے مفرور انسانی اسمگلروں کی تعداد 58 ہے جب کہ34 انتہائی مطلوب ملزمان کا تعلق اسلام آباد سے، 15کا تعلق سندھ سے، 3 کا خیبرپختونخواہ اور 2 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ ریڈ بک 2017 میں انتہائی مطلوب انسانی اسمگلروں کی تعداد 101 تھی جس میں سے صرف18گرفتار ہوسکے۔

ایف آئی اے ریڈ بک کے مطابق 12 انسانی اسمگلر بیرون ممالک فرار ہوچکے ہیں، فرار ہونے والے اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے انٹرپول پولیس سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |