عائشہ منزل فلائی اوور عید تک مکمل نہیں ہو سکے گا ہاشم رضا زیدی

واٹر پمپ فلائی اوور کے سہراب گوٹھ سے تین ہٹی جانے والے ٹریک کو عید سے قبل مکمل کرکے ٹریفک کیلیے کھول دیا جائے گا.


Staff Reporter July 16, 2013
کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے،شاہرا ہ پاکستان پر زیر تعمیر فلائی اوورز کے تعمیراتی کام کے معائنے کے دوران ہدایت۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ شاہراہ پاکستان پر زیر تعمیر واٹر پمپ فلائی اوور کے سہراب گوٹھ سے تین ہٹی جانے والے ٹریک کو عید سے قبل مکمل کرکے ٹریفک کیلیے کھول دیا جائے گا۔

، عائشہ منزل فلائی اوورکا سہراب گوٹھ سے لیاقت آباد آنے والا ٹریک بھی عید کے ایک ہفتے بعد مکمل کرکے ٹریفک کیلیے کھول دیا جائے گاجس سے شاہراہ پاکستان استعمال کرنے والے شہریوں کو کافی حد تک سہولت میسرآئے گی او ر رش کے اوقات میں ٹریفک جام کے مسئلے پر قابو پانے میں مد د ملے گی، یہ بات انھوں نے شاہرا ہ پاکستان پر زیر تعمیر فلائی اوورز کے تعمیراتی کام کے معائنے کے دوران کہی۔



ایڈمنسٹریٹر کراچی نے متعلقہ افسران اور انجینئرز کو فلائی اوورز کے منصوبوں پر تیزرفتار کام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، انھوں نے کہا کہ واٹر پمپ فلائی اوور کے پائیلز مکمل کیے جاچکے ہیں جبکہ ایک ٹریک پر گاڈرز رکھنے کا کام مکمل کرکے پوری چھت ڈال دی گئی اور بہت جلد اس کی کارپیٹنگ مکمل کرکے یہ ٹریک عید سے قبل ٹریفک کیلیے کھول دیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ اس شاہراہ کے مختلف انٹرسیکشن پر فلائی اوور کی جلد از جلد تکمیل اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس شاہراہ پاکستان کا شمار کراچی کی مصروف ترین شاہراہ میں ہوتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں