بجلی بحران پر قابو پا لیں گے کے پی کے حکومت صبرکرے رانا تنویر

ہمارے حصے کی بجلی نہ ملی تو احتجاج کرنے کے علاوہ سپریم کورٹ بھی جائیں گے، مراد سعید.


Monitoring Desk July 16, 2013
دہشتگردوں نے گرڈ اسٹیشن اڑا دیے، احتجاج کرنا خطرناک ہوگا، کشمالہ طارق، ’’کل تک‘‘ میں گفتگو فوٹو : فائل

ن لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ پورے ملک میں ہورہی ہے کسی بھی صوبے میں زیادہ یا کم نہیں ہورہی ۔

ن لیگ کی حکومت کو آئے ہوئے ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے لیکن انہوں نے پھر بھی بہت سے ایشوزپر سنجیدگی سے کام شروع کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان اسد اللہ خان سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی قیادت نے قبل از وقت احتجاج کی بات کی ہے ۔شیخ رشید نے جو الزام لگایا ہے وہ غلط ہے ایک سوبیس ارب روپے چلے جائیں اور کسی کو پتہ بھی نہ چلے یہ کیسے ممکن ہے ۔شیخ رشید کو تو صرف میڈیا نے اوپر چڑھایا ہوا ہے کیونکہ جو بندہ چٹ پٹی باتیں کرتا ہے اس کو میڈیا زیادہ دکھاتا ہے۔ن لیگ کی حکومت پہلی حکومت ہے جس نے ڈرون حملوں پر بات کی ہے اور ان کی شدید مذمت کی ہے پہلے تو کوئی بولتا ہی نہیں تھا۔



3 سال کے بعد بجلی کے بحران کو کافی حد تک ختم کرلیا جائیگا،ہم نے عوام کو سچ بتایا ہے ہماری حکومت کی ہر ایشوزپر پازیٹو اپروچ ہے کے پی کے کی حکومت کو سیاسی میچورٹی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ ہمیں 2300 میگاواٹ ملنا چاہیے لیکن ہمیں 900میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے جبکہ کہاجارہا ہے کہ کے پی کے کو1600میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے۔

اگر کسی کو کوئی تحفظات ہیں تو ہم سے مذاکرات کرلے۔ پی ٹی آئی اپنے انتخابی منشور پر عمل پیرا ہے اور جو وعدے کیے ان پر قائم ہے لیکن وفاق کے پاس مسائل کا کوئی حل ہے نہ ہی مسائل حل کرنیکی کوئی پلاننگ ہے ۔اگرہمیں اپنے حصے کی بجلی نہ ملی تو ہم احتجاج کریں گے اور سپریم کورٹ میں بھی جائیںگے،سابق رکن اسمبلی کشمالہ طارق نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اصولی طورپر حکومت کو ابھی وقت دینا چاہیے۔دہشت گردوں نے گرڈ اسٹیشن اڑا دیے اس وقت احتجاج کرنا خطرناک ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں