پارلیمنٹ کو کسی کی کرپشن چھپانے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے وزیراعظم

احتساب پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

اپوزیشن دباؤ بڑھا کرنیب کیسز بند کرانا چاہتی ہے، وزیراعظم: فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کو کسی کی کرپشن چھپانے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قومی اسمبلی کے اسپییکراسد قیصرکی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اپوزیشن کے رویے پربرہمی کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ احتساب پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا جب کہ پارلیمنٹ کوکسی کی کرپشن چھپانے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہرسال پارلیمنٹ پرٹیکس دہندگان کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آؤٹ ظاہرکرتا ہے انہیں صرف یہی کام آتا ہے، اپوزیشن کی جانب سے واک آؤٹ دباؤ کے حربے ہیں تاکہ این آراو لیا جاسکے۔


وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف کیسز پی ٹی آئی نے نہیں بنائے لیکن اپوزیشن دباؤبڑھا کرنیب میں کرپشن کیسزمیں احتساب سے بچنا چاہتی ہے۔



 
Load Next Story