عراق افطار سے قبل بم دھماکوں میں 25 افراد ہلاک درجنوں زخمی

پولیس کے مطابق دھماکے کربلا، ناصریہ، بصرہ اور کوت کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں افطار سے کچھ دیر قبل ہوئے.


News Agencies July 16, 2013
پولیس کے مطابق دھماکے کربلا، ناصریہ، بصرہ اور کوت کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں افطار سے کچھ دیر قبل ہوئے. فوٹو اے ایف پی

عراق مسلسل 3 دن سے دہشت گردی کی وارداتوں کی زد میں ہے ۔

تازہ واقعات کے دوران مختلف شہروں میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ درجنوںزخمی ہوگئے ۔ آئی این پی کے مطابق پیر کو بم دھماکوں میں 25افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کربلا، ناصریہ، بصرہ اور کوت کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں افطار سے کچھ دیر قبل ہوئے اور ان میں 15 افراد مارے گئے۔

دوسری طرف موصل میں دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردی کی سب سے بڑی کارروائی بصرہ میں ایک سیاسی جماعت کے صدر دفتر کے قریب ہوئی جسکے نتیجے میں 8 افراد مارے گئے۔علاوہ ازیں مصیب میں ایک مسجد اور ناصریہ میں ایک بازار میں دھماکا ہوا جبکہ کربلا میں بھی مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں