بھارت بے نقاب ہوگیاپاکستان ممبئی حملوں کامعاملہ اٹھائےتجزیہ نگار

اجمل قصاب بھارت کاآدمی،افضل گوروکاناحق قتل ہوا،لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم


Jahangir Minhas July 16, 2013
سمجھوتا ایکسپریس کابھی غلط الزام لگایاگیا،بھارت کی سبکی ہوئی،طلعت مسعود فوٹو : فائل

عسکری تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے بارے میں بھارتی وزارت داخلہ کے ایک افسرکی جانب سے سچ سامنے آنے کے بعد بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی قلعی کھل گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل ( ر)عبدالقیوم نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا سمیت اکثر ممالک اپنے مقاصد کے حصول کیلیے False flag آپریشن کرتے رہتے ہیں، کینیڈی کے زمانے میں امریکا نے کیوبا پرحملہ کرنے کی غرض سے ملک کے اندرایک آپریشن کے ذریعے کئی لوگ مروائے،بالکل اسی طرح بھارت میںممبئی حملوں کے حوالے سے غلط پروپیگنڈہ کیا گیا ۔ انھوں نے بتایا کہ بھارت کشمیر میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلیے پوٹاقانون میںبہتری لانے کی غرض سے ایسی حرکات کررہا ہے۔



انھوں نے کہا کہ اجمل قصاب بھارت کاآدمی تھاجبکہ افضل گورو کو ناحق قتل کر دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے اقرار کے باوجودپاکستان کے سفارتخانوں کی طرف سے خاموشی ناقابل فہم ہے،پاکستا ن کو یہ مسئلہ عالمی سطح پراٹھاناچاہیے اورپریس کے ذریعے اپنا کیس دنیا کے سامنے رکھنا چاہیے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعودنے کہاکہ بھارتی وزارت داخلہ کے ایک افسر کی طرف سے ممبئی حملوں کی ذمے داری تسلیم کیے جانے کے بعد بھارت کی عالمی سطح پرسبکی ہوئی ہے،سمجھوتا ایکسپریس کابھی پاکستان پرغلط الزام لگایا گیا ۔انھوں نے کہا کہ اب حکومت پاکستان کافرض بنتاہے کہ وہ اس معاملے کو بین الاقوامی فورم پراٹھائے اوربھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔