انورمجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت کوجواب جمع کرانے کی آخری مہلت

ایف آئی اے کے جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں درخواست میں موقف


ویب ڈیسک January 15, 2019
 ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائیں، درخواست میں موقف: فوٹو: فائل

میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں انورمجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت کو 7 فروری تک جواب داخل کرانے کے لیئے آخری مہلت دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس آفتاب احمد اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ کا میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ دائردرخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائیں۔ ایف آئی اے سے میرے خلاف زیر التواء انکوائری کی بھی تفصیلات طلب کی جائیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے انورمجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو 7 فروری تک جواب داخل کرانے کے لیئے آخری موقع دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں