سی ٹی ڈی کی فیصل آباد میں کارروائی کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

عدیل حفیظ اور عمان ہارون ملتان میں حساس ادارے کے افسران کے قتل میں ملوث تھے، پولیس


ویب ڈیسک January 15, 2019
عدیل حفیظ اور عمان ہارون ملتان میں حساس ادارے کے افسران کے قتل میں ملوث تھے، پولیس فوٹو:فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کئی اہم مقدمات میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی اور پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان کی شناخت عدیل حفیظ اور عمان ہارون کے نام سے ہوئی جو قتل اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق عدیل حفیظ اور عمان ہارون ملتان میں حساس ادارے کے افسران کے قتل جبکہ جنرل طارق مجید کے داماد، لاہور میں امریکی شہری وارن وائنسٹائن اور علی حیدر گیلانی کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔

دہشت گردوں سے خود کش جیکٹس، اسلحہ، ہینڈ گرینیڈ سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ دونوں دہشت گرد کرائے گھر میں رہ رہے تھے اور انہوں نے منگل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں