کراچی میں ڈاکوؤں نے رکن اسمبلی خرم شیر زمان کے اہل خانہ کو لوٹ لیا
رہزنی کے واقعات پر حکومت سندھ کی خاموشی مجرمانہ ہے، خرم شیر زمان
ڈاکوؤں نے کلفٹن کے علاقے میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کے اہل خانہ کو سرعام لوٹ لیا اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کراچی پولیس چیف کے شہر میں امن قائم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے۔ مسلح ڈاکوؤں نے کلفٹن میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کے کار میں سوار اہل خانہ کو سرعام لوٹ لیا اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خرم شیر زمان نے واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نقب زنی اور رہزنی کے واقعات پر حکومت سندھ کی خاموشی مجرمانہ ہے اور یہ میرے گھر والوں کا نہیں بلکہ کراچی کے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔
واضح رہے شہر کا کوئی سا بھی علاقہ محفوظ نہیں۔ اسلحہ سے لیس ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں اورلوٹ مار کرکے فرار ہو جاتے ہیں۔ کراچی پولیس کے ایک افسر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تجربہ کار پولیس افسران کو گھر بٹھا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ من پسند نئے افسران کو تھانوں کی باگ ڈور تھما دی گئی ہے۔