ریلوے کو برسوں نہیں دنوں میں درست کرنا ہےخواجہ سعد

کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے،وزیراعلیٰ پنجاب کو ریلوے ہیڈ کوارٹر کے دورے کی دعوت

کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے،وزیراعلیٰ پنجاب کو ریلوے ہیڈ کوارٹر کے دورے کی دعوت فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے بعض ٹرینوں کے مختلف اسٹاپ بحال کرنے کا اعلان کر دیا ۔

جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی ریلوے ہیڈ کوارٹر کے دورے کی دعوت دے دی۔پیر کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں ریلوے حکام کا اہم اجلاس ریلوے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں ٹرینوں کی آمدورفت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے ملت ایکسپریس کا عبدالحکیم اسٹاپ ، تیز گام کا میاں چنوں اسٹاپ' کراچی ایکسپریس کا خانیوال اسٹاپ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔




جبکہ اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور سمیت مختلف شہروں سے آنے اور جانیوالی ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ فوری طور پرآمدورفت کے شیڈول کو درست کیا جائے اور جہاں کہیں بھی کوتاہی ہو وہاں ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی آمدورفت میں ہونیوالی تاخیر کی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔
Load Next Story