وزیراعظم کے این آر او سے متعلق الزام کا جواب دینا بھی مناسب نہیں شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا اجلاس آج ہوگا جس میں سعد رفیق بھی شرکت کریں گے۔


ویب ڈیسک January 15, 2019
قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا اجلاس آج ہوگا جس میں سعد رفیق بھی شرکت کریں گے۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن پر این آر او سے متعلق الزام مسترد کردیا۔

شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو صحافیوں نے ان سے وزیراعظم کے الزام سے متعلق سوال کیا۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ عمران خان کا یہ الزام اتنا بے بنیاد ہے کہ اس کا جواب دینا بھی مناسب نہیں۔

حزب اختلاف کے رہنماؤں کے اجلاس سے متعلق سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن قائدین کے ساتھ جن امور پر مشاورت ہوگی میڈیا کو اس سے آگاہ کریں گے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا اجلاس آج ہوگا جس میں خواجہ سعد رفیق بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آؤٹ این آراوحاصل کرنے کا حربہ ہے، وزیراعظم

قومی اسمبلی میں گزشتہ روز قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکا مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون کو دینے پر اعتراض اٹھایا تھا اور اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے آج کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آؤٹ دراصل دباؤ کے حربے ہیں تاکہ این آر او لیا جاسکے اور اپوزیشن کو صرف یہی کام آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں