پی ٹی آئی کو اقتدارمیں لانے والوں کا شوق پورا ہونے دیں سعد رفیق

حکومت کو بنے 5 ماہ ہوگئے لیکن انہیں ملک چلانا نہیں آرہا، سعد رفیق


ویب ڈیسک January 15, 2019
حکومت کو بنے 5 ماہ ہوگئے لیکن انہیں ملک چلانا نہیں آرہا، سعد رفیق۔ فوٹو : فائل

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت کو بنے 5 ماہ ہوگئے ہیں تاہم ان سب کا شوق پورا ہونے دیں جنہوں نےاسے بر سراقتدار میں لانے میں مدد کی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونا حکومت کا پریشر لگتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو کسی پریشر میں نہیں آنا چاہیے، حکومت کو بنے 5 ماہ ہوگئے ہیں، شوق پورا ہونے دیں ان سب کا جنہوں نے لانے میں مدد کی، حکومت کو ملک چلانا نہیں آرہا، ملک ان کے ہاتھوں لرز رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں