برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ آج ہوگی

بریگزٹ بل کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم کو ہاؤس آف لارڈز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا


ویب ڈیسک January 15, 2019
بریگزٹ بل کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم کو ہاؤس آف لارڈز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فوٹو : فائل

برطانوی پارلیمنٹ دارالعوام میں بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے ووٹنگ آج ہوگی۔

برطانوی پارلیمنٹ دارالعوام میں یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے (بریگزٹ) پر ووٹنگ آج ہوگی جس میں اراکین برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے معاہدے کی منظوری یا مسترد ہونے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے اپنے ہی رکن معاہدے کے خلاف ہیں جس کے باعث برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو ووٹنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بریگزٹ بل پربرطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو ایوانِ بالا میں ایک بار پھر شکست

بریگزٹ بل کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا (ہاؤس آف لارڈز) میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ وزیراعظم تھریسا مے نے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ''بریگزٹ'' پر رائے شماری موخر کردی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : برطانیہ نے بریگزٹ پر ووٹنگ موخر کردی

واضح رہے کہ برطانیہ میں 23 جون 2016 کو ریفرنڈم ہوا تھا جس میں 51 فیصد عوام نے بریگزٹ کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں