فصیح بخاری کو چیئرمین نیب کے عہدے سے ہٹایا جائے صدر کو سمری ارسال

وزیراعظم نے اپنی سمری میں یہی لکھا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بامقصد مشاورت نہیں کی گئی تھی


Online July 16, 2013
وزیراعظم نے اپنی سمری میں یہی لکھا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بامقصد مشاورت نہیں کی گئی تھی فوٹو: آن لائن/فائل

وزیراعظم میاںنوازشریف نے ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کو قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لیے ایوان صدر کو سمری ارسال کردی ہے۔

ایوان صدر کے ذرائع نے بھی سمری ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ مصدقہ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ چیئرمین نیب فصیح بخاری نے اپنی برطرفی عدالت میں چیلنج کی تھی تاہم انھیں سپریم کورٹ میں برطرفی کیخلاف حکم امتناعی نہیں ملا ۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سمری میں یہی لکھا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بامقصد مشاورت نہیں کی گئی تھی جس کی تصدیق عدالت عظمیٰ نے بھی کر دی ہے لہذا انھیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں