الطاف حسین نے مجھ سے منی لانڈرنگ کے حوالے مشاورت نہیں لی شوکت عزیز

اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ الطاف حسین نے ان کے ساتھ کوئی مشاورت کی ہے۔ شوکت عزیز

اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ الطاف حسین نے ان کے ساتھ کوئی مشاورت کی ہے۔ شوکت عزیز۔ فوٹو فائل

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے ان سے مشاورت کی ہے۔


اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ وہ لندن میں موجود ہی نہیں ہیں، لہٰذا اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ الطاف حسین نے ان کے ساتھ کوئی مشاورت کی ہے۔

، واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ ایم کیوایم کے قائدنے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ساتھ مشاورت کی اور شوکت عزیز نے انھیں منی لانڈرنگ کے عالمی قوانین کے بارے میں بریفنگ اور مشورے دیے ۔
Load Next Story