بینظیر قتل کیس پرویز مشرف کے بینک اکاوٴنٹس منجمد ہونے کے باوجود رقم نکلوا لی گئی

انسداد دہشت گردی عدالت کا پرویز مشرف کی جائیدادوں اور اکاوٴنٹس کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم


ویب ڈیسک January 15, 2019
انسداد دہشت گردی عدالت کا پرویز مشرف کی جائیدادوں اور اکاوٴنٹس کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم فوٹو:فائل

بینظیر قتل کیس میں ملزم پرویز مشرف کے بینک اکاوٴنٹس منجمد ہونے کے باوجود رقم نکلوا لی گئی۔

راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی تو یہ بات سامنے آئی کہ مقدمے میں اشتہاری ملزم پرویز مشرف کے منجمد 2 بینک اکاوٴنٹس سے رقم نکلوا لی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رقم نکلوانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے استفسار کیا کہ منجمد بینک اکاؤنٹس سے رقم کیسے نکل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بے نظیر قتل کیس میں اشتہاری پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کرنے کا فیصلہ

فاضل جج اصغر خان نے 15 فروری تک معاملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم پرویز مشرف کی دیگر جائیدادوں اور اکاوٴنٹس کا مکمل ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ رقم کس نے اور کیسے نکلوائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |