صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی چھپائی مکمل

2 صفحات پرمشتمل 500سے زائد کاغذات نامزدگی کے فارم شائع کیے گیے ہیں ، ذرائع الیکشن کمیشن


INP July 16, 2013
2 صفحات پرمشتمل 500سے زائد کاغذات نامزدگی کے فارم شائع کیے گیے ہیں ، ذرائع الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے صدارتی امیدوارکے کاغذات نامزدگی کی چھپائی مکمل کرلی، پیر کو الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کیلیے صدارتی امیدوار کے الیکشن کمیشن نے 2 صفحات پرمشتمل 500سے زائد کاغذات نامزدگی کے فارم کی چھپائی مکمل کی ۔

نئے چھپنے والے کاغذات نامزدگی کے مطابق کاغذات نامزدگی فارم میں صدارتی امیدوار کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔



تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی اہلیت سینیٹ یا اسمبلی کارکن ہونا ضروری ہے جبکہ صدارتی امیدوار کے لیے پاکستانی شہری ہونا لازمی ہے۔ صدارتی امیدوارکو پاکستان ووٹرہونا بھی ضروری ہے۔ صدارتی امیدوار کا صوبائی اسمبلیوں ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی رکنیت کا اہل ہونا بھی لازم ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں