پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع
شارجہ اور ابوظہبی میچز کیلئے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ شروع ہوگئی ہے
پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔
14 فروری سے شیڈول پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے جب کہ شارجہ اور ابوظہبی میچز کیلئے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ شروع ہوگئی ہے، ترجمان پی سی بی کے مطابق شارجہ میں 8 اور ابوظہبی میں 4 میچز کھیلیں جائیں گے جن کے لیے آن لائن ٹکٹس بکنگ کے لیے دستیاب ہیں۔
شارجہ میں پہلا میچ کوئٹہ اور ملتان سلطانز کے درمیان 20 فروری کو ہوگا، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے، اسی طرح دوسرے تمام میچز کے لئے شائقین ٹکٹس بک کروا سکتے ہیں۔ ابوظہبی میں دو ڈبل ہیڈر میچز 4 اور 5 مارچ کو شیڈول ہیں۔
آن لائن بکنگ کیلئے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت 20، 30، 65 اور 100 درہم مقرر کی گئی ہے۔ پی سی بی حکام اس بار شٹل سروس بھی شروع کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔