حکومت کے پاس دینے کیلیے این آر او سمیت کچھ بھی نہیں آصف زرداری

وزیراعظم عمران خان کو این آر او کا مطلب بھی پتہ نہیں ہے، شریک چیرمین پیپلز پارٹی

وزیراعظم عمران خان کو این آر او کا مطلب بھی پتہ نہیں ہے، شریک چیرمین پیپلز پارٹی فوٹو:فائل

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس دینے کیلیے این آر او سمیت کچھ بھی نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو صحافیوں نے ان سے وزیراعظم عمران خان کے الزام سے متعلق سوال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آؤٹ این آراوحاصل کرنے کا حربہ ہے، وزیراعظم


آصف زرداری نے جواب دیا کہ اپوزیشن تو پہلے دن سے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر رہی ہے تو اب تک این آر او کیوں نہیں دیا گیا، حکومت کے پاس دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ آئیں گے تو بات ہوگی، درحقیقت عمران خان کو این آر او کا مطلب بھی پتہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آؤٹ دراصل دباؤ کے حربے ہیں تاکہ این آر او لیا جاسکے اور اپوزیشن کو صرف یہی کام آتا ہے۔
Load Next Story