کراچی مختلف فواقعات میں8افراد قتل 2رینجرز اہلکاروں سمیت5زخمی

بلاول جوکھیو گوٹھ میں مکان سے لڑکی اور لڑکے کی لاشیں برآمد غیرت کے نام پر قتل کا شبہ، ملیر سٹی

رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد پولیس نے سکندر گوٹھ کا محاصرہ کرکے 24 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی فوٹو: فائل

لاہور:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ و پرتشدد واقعات میں8 افراد ہلاک جبکہ رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ملیر کینٹ کے علاقے بلاول جوکھیو گوٹھ میں ریس کورس کے قریب واقع مکان کے اندر سے لڑکی اور لڑکے کی لاشیں ملیں، ایس ایچ او ملیر کینٹ ارشد لغاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتولین کی شناخت 28 سالہ ماجد علی اور 18 سالہ سکینہ شاہ کے نام سے ہوئی ہے ، دونوں کو تیز دھار آلے سیذبح کرکے قتل کیا گیا، مقتول ماجد نجی ٹی وی میں اسسٹنٹ کیمرا مین تھا اور اس کا سکینہ کے گھرآنا جانا تھا ، دونوں کے رشتے کی بات چیت چل رہی تھی جبکہ سکینہ کے والد ایاز حسین شاہ کا تعلق شہداد کوٹ سے ہے، مقتول نے 5 روز قبل ہی انھیں مذکورہ مکان کرائے پر دلایا تھا، گزشتہ شب بھی ان لوگوں نے ماجد کو بلایا تھا جس کے بعد سے ایاز حسین اور اس کے اہل خانہ غائب ہیں۔ ایس ایچ او نے شبہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل ہوسکتا ہے ، ایاز حسین ضلع لاڑکانہ میں پولیس اہلکار ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتول ماجد کے بھائی نزاکت کی مدعیت میں درج کرلیا، مقتول بھٹائی آباد گلی نمبر چھ کا رہائشی تھا۔ماڈل کالونی میں ستارہ بیکری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ خرم علی شاہ ہلاک ہوگیا ، مقتول کا آبائی تعلق حیدرآباد سے ہے ، پولیس نے ورثا کو مطلع کردیا ہے۔ بغدادی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ شوکت ہلاک ہوگیا، ایس ایچ او منیر چانڈیو نے بتایا کہ مقتول اپنی سوزوکی رجسٹریشن نمبر KB-3342 میں کھارادر سے نکلا تھا، موٹر سائیکل پر کچھ ملزمان اس کے تعاقب میں تھے جناح برج کے قریب ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ ملیر سٹی میں ملوک ہوٹل کے قریب ضیا محمد گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ محمد اسماعیل ہلاک۔




جبکہ 40 سالہ جمعہ خان زخمی ہوگیا ، ایس ایچ او ملیر سٹی شہزادہ سلیم کے مطابق ہلاک و زخمی کو جناح اسپتال نہیں لایا گیا جب پولیس علاقے میں گئی تو اسے فائرنگکیشواہد نہیں ملے ، شبہ ہے کہ آپس کے جھگڑے میں ہلاکت کے بعد گوٹھ کے لوگوں نے معاملہ دبالیاہے۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رینجرز کے 2 اہلکار اعظم اور حسین زخمی ہوگئے ، رینجرز کے ترجمان میجر سبطین کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈی ایس پی خالد خان نے بتایا کہ رینجرز اہلکار سحری کے وقت ابو الحسن اصفہانی روڈ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، واقعے کے بعد پولیس نے سکندر گوٹھ کا محاصرہ کرکے 2 درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ بنارس کے علاقے چاقی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 سالہ ہارون اور 23 اختر علی زخمی ہوگئے۔ منظور کالونی میں آپس کے جھگڑے کے دوران 25 سالہ عاقب زخمی ہوگیا ، زخمی کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ زخمی نے پولیس کارروائی سے گریز کیا ۔لاشوں اور زخمیوں کو سول، جناح اور عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن نزدکرسچن قبرستان کے قریب دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں فائرنگ سے42 سالہ علیم خان ولد ولی خان ہلاک ہوگیا جبکہ2 افراد ارشداور فاروق زخمی ہوگئے ، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، ایس ایچ اور کورنگی صنعتی ایریا عباس کولاچی نے بتایا کہ فائرنگ لینڈ مافیا اور منشیات فروش گروپوں کے درمیان ہوئی تھی جبکہ ہلاک ہونے والا شیریں جناح کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے جوعلاقے میں مبینہ طور پرمنشیات فروخت کرنے آیا تھا، سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 33-C فٹ بال گراؤنڈ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ ضمیر ولد اسلم ہلاک ہوگیا ۔

جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی ، ایس ایچ او شبیر اعوان نے بتایا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے جبکہ مقتول کا تعلق اندرون سندھ سے تھا اور اسے گھر کے قریب فائرنگ کر نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر کالی پہاڑی پیر بازار کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نعیم نامی شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش رات گئے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لائی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد کی علاقے میں لسی کی دکان ہے ، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story