سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کا مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر تحفظات کا اظہار

مہمند ڈیم کی تعمیر کے دوران پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال اور دیگر میں گرما گرمی


ویب ڈیسک January 15, 2019
مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے آپ لوگ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کر رہے ہیں؟، سینیٹر حاصل بزنجو

سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو دیئے جانے پر تحفظات کا اظہار ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون کو دینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا کہ مہمند ڈیم ٹھیکے پر ہم مطمئن نہیں ہیں۔

کمیٹی کے رکن یوسف بادینی نے مہمند ڈیم ٹھیکے پر وزارت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مہمند ڈیم کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے، بلوچستان میں ڈیسکون کمپنی گروک ڈیم تو بنا نہیں سکی لیکن اب 300 ارب روپے کا منصوبہ دیا جا رہا ہے۔

حاصل بزنجو نے کہا کہ وزارت آبی وسائل کا چیف جسٹس سے کیا جھگڑا ہے ،سنگ بنیاد کی تقریب کیوں تاخیر سے کی جا رہی ہے، آپ لوگ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کر رہے ہیں؟۔

مہمند ڈیم کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال اور دیگر ارکان میں گرما گرمی بھی ہوگئی۔ ولید اقبال نے کہا کہ مہمند ڈیم ایجنڈے کا حصہ نہیں تو پھر اس پر بات کیوں ہو رہی ہے۔
کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مہمند ڈیم کی تعمیر اور معاہدے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بریفنگ طلب کرلی۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ حکام کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مکمل تیاری کے ساتھ آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |