پاک فوج ریاستی اداروں سے مل کر مربوط قومی حکمت عملی پرعمل پیرا ہے آرمی چیف

قوم کو درپیش اندرونی بیرونی چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں، سربراہ پاک فوج

قوم نے امن کی حصول کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،آرمی چیف۔ فوٹو:فائل

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کی، ورکشاپ جی ایچ کیومیں منعقد ہوئی، اس سے قبل ورکشاپ 3 ہفتے تک کوئٹہ میں جاری رہی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے امن کی حصول کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، قوم کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے منسلک ہے، پاک فوج ریاستی اداروں سے مل کر مربوط قومی حکمت عملی پرعمل پیرا ہے۔
Load Next Story