چاول کی برآمد کم غذائی اشیا کی تجارت میں خسارہ دگناہوگیا

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ چاول کی برآمدات کی مالیت 34.04 فیصدکمی سے 11 کروڑ 87 لاکھ 88 ہزار ڈالر رہی


Kamran Aziz August 23, 2012
جولائی 2011 میں غذائی تجارت میں7 کروڑ35 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا تھا، گزشتہ ماہ 112فیصد کے اضافے سے15کروڑ58لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا فائل فوٹو

KARACHI: پاکستان سے چاول کی برآمدات میں نمایاں کمی کی وجہ سے جولائی میں غذائی تجارت کا خسارہ دگنا ہوگیا، مالی سال 2011-12 کے پہلے ماہ کے دوران غذائی اشیا کی تجارت میں 7 کروڑ 35 لاکھ 19 ہزار ڈالر کا خسارہ ہوا تھا جو رواں مالی سال جولائی میں 112 فیصد یا 8 کروڑ23 لاکھ 54ہزار ڈالر بڑھ کر 15 کروڑ 58 لاکھ73ہزار ڈالر تک پہنچ گیا، رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران فوڈگروپ کی برآمدات کی مالیت 27 کروڑ 80 لاکھ 74 ہزارڈالر رہی جبکہ جولائی 2011 کے دوران غذائی اشیا کی برآمدات 38 کروڑ 55 لاکھ 77 ہزارڈالر رہی تھیں، اس طرح جولائی 2012 میں غذائی برآمدات میں سال بہ سال 27.88فیصدکمی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح جولائی 2012 میں غذائی درآمدات5.48 فیصدکمی سے 43 کروڑ 39 لاکھ 47 ہزار ڈالررہیں جبکہ جولائی 2011 میں غذائی اشیا کی درآمدات کی مالیت 45کروڑ90لاکھ 96ہزار ڈالر رہی تھیں۔

پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ چاول کی برآمدات کی مالیت 34.04 فیصدکمی سے 11 کروڑ 87 لاکھ 88 ہزار ڈالر رہی، جولائی 2011 میں پاکستان سے 18 کروڑ 82ہزار ڈالر کا چاول برآمد کیاگیا تھا، گزشتہ ماہ باسمتی چاول کی برآمد 44.25فیصدکمی سے 5 کروڑ 96 لاکھ 22 ہزار ڈالر اور دیگراقسام کے چاول کی برآمد 19.10فیصدکمی سے 5 کروڑ 91 لاکھ 66 ہزارڈالر رہی جبکہ جولائی 2011 میں یہ برآمدات بالترتیب 10 کروڑ 69 لاکھ51ہزارڈالر اور 7 کروڑ 31 لاکھ31ہزارڈالر رہی تھیں۔

اعدادوشمار کے مطابق مچھلی اورمچھلی سے تیارمصنوعات کی برآمد جولائی 2012 میں 1 کروڑ 77 لاکھ69ہزارڈالر جبکہ جولائی 2011 میں1 کروڑ 43لاکھ50ہزارڈالر رہی تھی، اس طرح ایک سال میں سی فوڈز کی برآمدات میں 23.83فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ پھلوں کی برآمدات میں 21.62 فیصدکمی ہوئی، گزشتہ ماہ 1 کروڑ50لاکھ46ہزارڈالرکے پھل برآمد کیے گئے جبکہ جولائی 2011 میں 1 کروڑ91لاکھ97ہزارڈالر کے پھل برآمد کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران سبزیوں کی برآمدات 82لاکھ 12 ہزارڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1 کروڑ 14 لاکھ 40 ہزارڈالر کی برآمدات سے 28.22 فیصد کمی ہے جبکہ دالوں کی برآمدات سال بہ سال 100فیصد، تمباکو کی 69.45فیصد اور گندم کی 88.13فیصدکمی رہی، جولائی 2012 کے دوران دالیں برآمد نہیں کی گئیں جبکہ تمباکو 4 لاکھ 3ہزارڈالر اور گندم 46 لاکھ 52 ہزار ڈالر کی برآمد کی گئی، اس کے مقابلے میں جولائی 2011 کے دوران دالیں 9لاکھ 10 ہزارڈالر، تمباکو 13لاکھ19ہزارڈالر اور گندم 3 کروڑ 91 لاکھ 86ہزارڈالر کی برآمد کی گئی تھی۔

پاکستان بیوروشماریات کے مطابق گزشتہ ماہ مصالحہ جات کی برآمد 2.70فیصداضافے سے 44لاکھ 50 ہزارڈالر، تیل دار بیجوں کی برآمد 0.15 فیصدکے اضافے سے 19لاکھ50ہزارڈالر اور گوشت و گوشت سے تیار مصنوعات کی برآمد31.62فیصداضافے سے 2 کروڑ 26 لاکھ 32 ہزار ڈالر رہی، جولائی 2011 میں ان اشیا کی برآمدات بالترتیب 43 لاکھ 33 ہزارڈالر، 19 لاکھ53ہزارڈالراور 1 کروڑ 71 لاکھ95ہزارڈالر رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق چینی کی ایکسپورٹ100فیصداضافے سے 1 کروڑ 34 ہزار 14 ہزار ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال جولائی میں چینی برآمد نہیں کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق دیگرغذائی اشیا کی برآمدات جولائی 2012 میں 7 کروڑ 7 لاکھ 58 ہزار ڈالر اور جولائی 2011 میں9 کروڑ 56 لاکھ 12ہزار ڈالر رہی تھی، اس طرح گزشتہ ماہ دیگرغذائی اشیا کی ایکسپورٹ میں 25.99 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی بی ایس کے مطابق جولائی 2012 میں غذائی درآمدات5.48 فیصدکمی سے 43 کروڑ 39لاکھ47ہزار ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2011 میں غذائی اشیا کی درآمدات کی مالیت 45کروڑ90لاکھ 96ہزار ڈالر رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق نوزائیدہ بچوں کیلیے دودھ کی درآمد8.84 اضافے سے 1 کروڑ 52 لاکھ47ہزار ڈالر، خشک میوہ جات کی درآمد 10.46 اضافے سے 93 لاکھ 14 ہزار ڈالر، چائے کی 26.29 فیصدکمی سے1 کروڑ 94 لاکھ 96 ہزار ڈالر، مصالحہ جات کی 0.61 فیصدکمی سے77 لاکھ14ہزار ڈالر، سویابین آئل کی 2876.18 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 8لاکھ 63 ہزار ڈالر، پام آئل کی 20.80 فیصد کمی سے 21 کروڑ 10 لاکھ 35ہزار ڈالر، چینی کی 68.46 فیصدکمی سے 7لاکھ 73ہزار ڈالر، دالوں کی5.27 فیصد اضافے سے 5 کروڑ 71 لاکھ 32 ہزارڈالر اور دیگر غذائی اشیا کی درآمدات سال بہ سال17.56 فیصد کے اضافے سے 9کروڑ 23 لاکھ 73 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |