امریکی ماہر فلکیات نے نظام شمسی کے سیارے نیپچون کا چودہواں چاند دریافت کرلیا

20کلومیٹرقطروالایہ چاندنیپچون کےگردایک چکر23گھنٹوں میں مکمل کرتا ہے,نیپچون کےگردمدارمیں گردش کرنےوالے یہ14واں چاند ہے۔


ویب ڈیسک July 16, 2013
20کلومیٹرقطروالایہ چاندنیپچون کےگردایک چکر 23 گھنٹوں میں مکمل کرتا ہے,نیپچون کے گرد مدار میں گردش کرنےوالے یہ14واں چاند ہے۔ فوٹو: ناسا

امریکی ماہر فلکیات اور خلاباز مارک شولٹرنے خلائی ٹیلی اسکوپ ہبل کے ذریعے نظام شمسی کے آٹھویں سیارے نیپچون کا ایک اور چاند دریافت کرلیاہے جس کے بعد اس سیارے کے گرد گردش کرنے والے چاندوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلاباز مارک شولٹر کو 2004 میں نیچون کے گرد ہالے میں روشنی کا مدہم نکتہ دکھائی دیا جس کے بعد انہوں نے ٹیلی اسکوپ ہبل سے اس کی 150 سے زائد تصاویر لیں اور 5سال کی تحقیق کے بعد اسے نیچون کے 14ویں چاند کی حیثیت سے دریافت کیا۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اس نئے چاند کا نام این ون ایس/2004 رکھا ہے۔


ماہرین فلکیات کے مطابق اس نئے چاند کا قطر 20 کلو میٹر ہے اور یہ نیپچون کے گرد 23 گھنٹوں میں ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ اس چاند کی روشنی انسانی آنکھ سے دکھائی دینے والے مدھم ترین ستارے سے بھی 10 کروڑ گنا کم ہے تاہم اس کی رفتار بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے اس کی دریافت اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں 5 سال کا عرصہ لگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |