وزیراعظم کے دورہ قطر کا شیڈول تبدیل پیر کو روانہ ہونگے

2 روزہ دورہ پہلے22 جنوری سے شیڈول تھا، مختلف معاہدوں پر دستخط متوقع

وزیراعظم امیر قطر اور اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطرکے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی اب وزیراعظم 21 جنوری کی شام 2 روزہ دورے پر دوحہ پہنچیں گے۔


اس سے قبل دورہ قطر 22 جنوری سے شیڈول تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امیر قطر اور اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک قطر تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
Load Next Story