قطر کا سی پیک میں شامل ہونے کا فیصلہ گوادر میں سرمایہ کاری کرے گا

قطر فروزن فوڈ میں سرمایہ کاری کرے گا، اینگرو پولی تھین اور پولیمر کے پلانٹس قطر کے ساتھ مل کر لگائے جائیں گے


Amir Ilyas Rana January 16, 2019
قطر فروزن فوڈ میں سرمایہ کاری کرے گا، اینگرو پولی تھین اور پولیمر کے پلانٹس لگائے جائیں گے ( فوٹو: فائل)

قطر نے بھی سی پیک میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قطر گوادر میں سرمایہ کاری کرے گا۔

ایکسپریس کے مطابق قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے متحرک ہوگیا ہے اور اس نے بھی سی پیک میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے گوادر میں رقم لگانے کا عندیہ دیا ہے۔

قطر گوادر میں فروزن فوڈ کے لیے اسٹوریج فیسیلٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرکے اپنی ملکی ضروریات کو بھی احسن انداز میں پورا کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ خطے کی ترقی میں اپنا کردار بھی ادا کرسکے گا۔

ذرائع کے مطابق قطر نیسپاک کے ساتھ بھی مل کر کام کرے گا، اینگرو پولی تھین اور پولیمر کے پلانٹس قطر کے ساتھ مل کر لگائے جائیں گے، قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی نے خطے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں ساتھ ہی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے روابط کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں