کراچی سٹی کورٹ سے فرار ہونے والا قیدی جاوید کٹی پہاڑی سے دوبارہ گرفتار
پولیس نے ملزم کے فرار ہونے کے بعد اسکی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو حراست میں لے کر قانون کارروائی شروع کردی تھی۔
سٹی کورٹ سے آج صبح فرار ہونے والے قیدی جاوید کو کٹی پہاڑی سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے 4 روز قبل ناظم آباد سے قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث جاوید کو گرفتار کیا تھا جسے آج سٹی کورٹ میں پیشی کے لیے لایا گیا تاہم موقع ملتے ہی وہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے لاک اپ سے لیاری گینگ وار کے 3 ملزم جبکہ سٹی کورٹ سے پیر آباد بم دھماکے کے 2 ملزم بھی فرار ہوگئے تھے جس پر سپریم کورٹ نے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔