قائمہ کمیٹی اسلام آبادہائیکورٹ کے ججزبڑھانے کا بل منظور
آبی وسائل کمیٹی کامہمندڈیم ٹھیکہ رزاق داؤدکی کمپنی کو دیے جانے پرتحفظات
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعدادبڑھانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
گذشتہ روز اجلاس ایم این اے ریاض فتیانہ کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ ترمیمی بل 2018زیر غور آیا، سیکریٹری قانون عبدالشکور پراچہ نے بتایاکہ یہ بل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 6سے بڑھاکر9کرنے سے متعلق ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میںججزتعداد بڑھانیکی ہدایت کی تھی ۔عالیہ کامران نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میںہر صوبے سے کم ازکم دوججز کو تعینات کیا جائے۔ سعد رفیق نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کیلیے منصوبہ بندی ضروری ہے ،کمیٹی ارکان نے کہاکہ ججزتعیناتی میںپارلیمانی کمیٹی کاکردار محدود کر کے صرف ربر اسٹیمپ تک ہوگیا۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ اسی پارلیمنٹ نے اٹھارہویں ترمیم کے تحت ججز کی تعیناتی کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو دیااور پارلیمانی کمیٹی کادائرہ اختیار محدود کیا۔
اگرججز کی تعیناتی میںپارلیمانی کمیٹی کاکردار بڑھانا ہے تو پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل 175(A)میںترمیم لے آئے۔چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے بحث سمیٹتے ہوئے آئینی ترمیم پر رائے شماری کرائی جسکے نتیجے میں کمیٹی نے بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ کمیٹی نے اس بات کی بھی ہدایت کی کہ تمام صوبے بھی صوبائی عدالتوںمیںججز کی خالی آسامیاںپر کرنے کیلیے اقدامات کریں۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ہمیں عدالتی نظام میں بہتری لانے کی شدید ضرورت ہے ،سینیٹ آبی وسائل کمیٹی نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کودیے جانے پر تحفظات کااظہار ہے۔ اسلام آباد میںسینٹ آبی وسائل کمیٹی کااجلاس ہواجس میں کمیٹی نے مہمندڈیم کا ٹھیکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون کودینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔