ملتان میں گرفتارملزم مبینہ طورپر پولیس تشدد سے ہلاک

محمد عمران سانس کی بیماری میں مبتلا تھا، پولیس


ویب ڈیسک January 16, 2019
 عمران کو چوری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا، پولیس: فوٹو: فائل

تھانہ قادرپورراں میں پولیس نے گرفتارملزم پر مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملتان میں تھانہ قادرپورراں میں تھانیدارنوید نے مبینہ طور پر 27 سالہ گرفتار ملزم محمد عمران پر وحشیانہ تشدد کیا، جس کے بعد وہ پولیس حراست میں دم توڑگیا۔ عمران کو چوری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد عمران سانس کی بیماری میں مبتلا تھا، تھانیدارنوید کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں