اٹھارہویں ترمیم آئینی اختیارات کیس میں سندھ حکومت کی اپیل مسترد
سپریم کورٹ کا جناح اسپتال کراچی کا کنٹرول وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے اٹھارہویں ترمیم آئینی اختیارات کیس میں سندھ حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے جناح اسپتال کا انتظام وفاق کے حوالے کردیا۔
سپریم کورٹ میں اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے جناح اسپتال کے انتظام کی صوبے کو منتقلی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ جناح اسپتال کراچی کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا۔ مقدمے کا مختصر حکمنامہ چیف جسٹس نے پڑھ کر سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ میں 18 ویں ترمیم بغیر بحث کے منظور ہوئی، چیف جسٹس
کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے تھے کہ پارلیمنٹ میں 18 ویں ترمیم بغیر بحث کے منظور ہوئی اور وفاق پر صوبوں میں اسپتال بنانے پر پابندی نہیں۔
واضح رہے کہ 18 ویں ترمیم منظور ہونے کے بعد جناح اسپتال کی وفاق سے سندھ حکومت منتقلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے بھی اسپتال کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جناح اسپتال کو وفاق کے تحت کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔