سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ از خود نوٹس نمٹادیا

ایل ڈی اے سٹی کی بربادی مفادات کے ٹکراؤ کا نتیجہ ہے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک January 16, 2019
ایل ڈی اے سٹی کی بربادی مفادات کے ٹکراؤ کا نتیجہ ہے، چیف جسٹس فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ ایل ڈی اے سٹی کی بربادی مفادات کے ٹکراؤ کا نتیجہ ہے۔

سپریم کورٹ میں اورنج لائن منصوبہ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے اور ایک ارب روپے کی بنک گارنٹی جمع کروادی۔ عدالت نے ایل ڈی اے کی جانب سے دیے گئے چالیس اور ساٹھ کروڑ روپے کے چیک تعمیراتی کمپنیوں کے حوالے کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن منصوبہ؛ تعمیراتی کمپنیوں کو ایک ارب روپے کی ادائیگی کا حکم

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے بورڈ میں پراپرٹی ڈیلرز کو کیوں ڈالا گیا؟، یہ تو سیدھا سیدھا مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ ایل ڈی اے کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ بورڈ میں پراپرٹی ڈیلرز کی شمولیت کا علم نہیں، بلکہ ہاؤسنگ سوسائیٹیز کیساتھ کام کرنے والوں کو بورڈ ممبر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن ٹرین منصوبہ مقررہ تاریخ پرمکمل کرنے کا حکم

چیف جسٹس نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کی بربادی بھی مفادات کے ٹکراؤ کا نتیجہ ہے، مفادات کے ٹکراؤ کا کیس آیا تو جائزہ لیں گے۔ سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ از خود نوٹس نمٹادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں