کراچی میں رینجرز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق

جاں بحق ہونے والا ٹیکسی ڈرائیور نہ ہی کوئی ڈاکو تھا نہ دہشت گرد، پولیس

فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکار کو حراست میں لے کر اس کے خلاف تھانہ گلستان جوہر میں ٹیکسی ڈرائیور کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے، پولیس فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
گلستان جوہر کے علاقے میں رینجرز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور مرید گلستان جوہر کے علاقے سے جارہا تھا کہ ایک جگہ پر اسے رینجرز اہلکار نے رکنے کا اشارہ کیا تاہم اس کے نہ رکنے پر رینجرز اہلکار غلام حیدر نے ٹیکسی پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹیکسی میں سوار کمسن بچہ فائرنگ سے محفوظ رہا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا ٹیکسی ڈرائیور نہ ڈاکو تھا اور نہ ہی کوئی دہشت گرد جبکہ فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکار کو حراست میں لے کر اس کے خلاف تھانہ گلستان جوہر میں ٹیکسی ڈرائیور کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 جون کو بھی شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے غلام حیدر نامی شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔
Load Next Story