باکمال لوگ لاجواب سروس پی آئی اے کی ایئرہوسٹس اسمارٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے گرفتار
لندن سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کی ایئر ہوسٹس نصرت کے سامان سے 48 اسمارٹ فونز برآمد ہوئے۔
پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو لندن سے لاکھوں روپے مالیت کے جدید اسمارٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
لندن سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کی ایئر ہوسٹس نصرت کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کے 48 اسمارٹ فونز برآمد ہوئے جس پر اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ قواعد کے تحت کوئی بھی شخص صرف اپنے زیر استعمال فون ہی بیرون ملک سے لاسکتا ہے، ایئر ہوسٹس سے ملنے والے ہر موبائل فون کی اوسط قیمت 70 ہزار روپے تک ہے جب کہ ہر فون پر درآمدی ٹیکس 60 ڈالرز تک وصول کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 14 جون کو بھی پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو منشیات برآمد ہونے پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔