فواد چوہدری کے بیان پر پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے چوہدری مونس الٰہی

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے معذرت کرلی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک January 16, 2019
فواد چوہدری کو یاد رکھنا چاہیے کے تحریک انصاف کے اندر بہت بڑا فارورڈ بلاک تیار ہے، مونس الٰہی۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان پر پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر مسلم لیگ (ق) نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ٹیم کے رہنماؤں کو ڈسپلن میں رکھیں، پی ایم ایل (ق) میں فارورڈ بلاک بنانے کی باتیں کرنے والے فواد چوہدری کو یاد رکھنا چاہیے کہ تحریک انصاف کے اندر بہت بڑا فارورڈ بلاک تیار ہے، فواد چوہدری کے بیان سے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔




دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی سے مسلم لیگ (ق) کا نام منہ سے نکل گیا، رات گئے فواد چوہدری نے مونس الٰہی کو معذرت کا میسج کیا تھا۔



واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی طرف سے ٹی وی شو میں مسلم لیگ (ق) میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے بیان دیا گیا، فواد چوہدری نے (ن) لیگ اور پی پی میں بھی فارورڈ بلاک کی بات کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |