اقتصادی مشاورتی کونسل کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا مارچ کے دوسرے ہفتے میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم


ویب ڈیسک January 16, 2019
اسلام آباد ہائیکورٹ کا مارچ کے دوسرے ہفتے میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم فوٹو:فائل

ہائی کورٹ نے اقتصادی مشاورتی کونسل کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اقتصادی مشاورتی کونسل کو غیر آئینی قرار دینے اور اہم قومی اداروں میں قادیانیوں کی تقرری پر پابندی کے لیے دائر متفرق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کی جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے پٹیشن کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے مارچ کے دوسرے ہفتے میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں