حکومت رمضان کےدوران قیام امن میںناکام رہیاسمال ٹریڈرز

شہرمیںکروڑوں کابھتہ وصول کیاجارہاہے،بسوںمیںلوٹ مار،122افرادکوقتل کیاگیا


Business Reporter August 23, 2012
شہرمیںکروڑوں کابھتہ وصول کیاجارہاہے،بسوںمیںلوٹ مار،122افرادکوقتل کیاگیا

آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈکاٹیج انڈسٹری کے مرکزی رہنما محبوب اعظم، کراچی کے صدر محمود حامد، تنویر باڑی اور عثمان شریف نے بدامنی کوکنٹرول کرنے میںناکامی پر حکومت سندھ سے بازپرس کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تاجر رہنمائوں نے کہاکہ شہر میں کروڑوں روپے کا بھتہ وصول کیا جارہا ہے اور ماہ صیام کے دوران بھتہ وصولیوں کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے ہر شاہراہ پر بھری بسوں میں لوٹ مارکا سلسلہ جاری ہے اور صرف رمضان کے دوران 122 سے زائد افراد دہشت گردوں کے ہاتھوں موت کا شکار ہوئے، اسی طرح مساجد اور مقدس مقامات پربھی دہشت گرد معصوم لوگوں کو خاک اور خون میںنہلاتے رہے ہیں جبکہ حکمران صرف طفل تسلیاں دیتے رہے ہیں۔

تاجر رہنمائوں نے مطالبہ کیاکہ ماہ صیام گزرنے کے بعد اگر شہر میں بھتہ خوری بدامنی اور قتل وغارتگری کا سلسلہ جاری رہا تو عوام کی جانوں کے تحفظ کیلیے کراچی کوفوج کے حوالے کیا جائے، ماہ صیام کے دوران معصوم لوگوں کی ہلاکتوں پربیشتر علاقوں کے مکینوں نے عید سادگی کے ساتھ منائی۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کااظہار کیا کہ جمہوری حکمران جمہور اور ان کے مسائل سے ناواقف ہیں، دہشت گردوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، رمضان اور عید کے سیزن میں بدامنی کے سبب کاروبار 60فیصدسکڑگیا، تاجر قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور دیوالیہ ہورہے ہیں مگرحکمران سب ٹھیک ہے کی بانسری بجا رہے ہیں۔ اسمال ٹریڈرز نے کہا کہ تاجروں کو تحفظ نہ ملا توچند روز میں ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں