پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزایافتہ ملزم کی پھانسی معطل کردی

عدالت نے ملزم کے حوالے سے وزارت دفاع اور داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی

عدالت نے ملزم کے حوالے سے وزارت دفاع اور داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ فوٹو : فائل

ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے پھانسی کی سزاپانے والے ملزم کی سزا معطل کردی۔


پشاور ہائی کورٹ میں ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزم ابوبکر کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم ابوبکر کو 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ملٹری کورٹ 2015 میں بنائے گئے ہیں، ملزم کی سزا آرٹیکل 21 میں ترمیم کے بعد غیر آئینی ہے۔

عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ملٹری کورٹ کی ملزم کے خلاف پھانسی کی سزا کو معطل کرتے ہوئے ملزم کے حوالے سے وزارت دفاع اور داخلہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
Load Next Story