میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معاف کردیں چیف جسٹس
اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگ کر جاؤں گا، چیف جسٹس ثاقب نثار
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ میری ہمیشہ خواہش تھی کہ اعتزاز احسن کا شاگرد بنوں، لیکن خواہش کے باوجود ان کا شاگرد نہیں بن سکا۔
یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کے بعد مفت لیگل کلینک کھولوں گا، چیف جسٹس ثاقب نثار
چیف جسٹس نے کہا کہ اعتزاز احسن سے اتنی محبت کے باوجود ان کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، گلہ ختم ہے، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگ کر جاؤں گا، میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کر دیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کل 17 جنوری کو ریٹائر ہوجائیں گے اور ان کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ہوں گے۔