بھارتی ریاست بہار کے اسکول میں زہریلہ کھانا کھانے سے 11 بچے ہلاک

کھاناکھانےکےبعد حالت بگڑنےپر50 بچوں کواسپتال علاج کےلئےمنتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز نے11 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔


ویب ڈیسک July 16, 2013
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

بھارتی ریاست بہار کے سرکاری اسکول میں زہریلہ کھانا کھانے سے 11 بچے ہلاک اور متعدد بے ہوش ہو گئے۔

بھارتی اخبار کے مطابق ریاست بہار کے علاقے سارن میں واقع پرائمری اسکول میں بچوں کو دوپہر کے کھانے میں کھچڑی دی گئی جسے کھانے کے بعد 50 سے زائد بچوں جن کی عمریں 8 سے 12 کے درمیان تھیں کی حالت بگڑ گئی، حالت بگڑنے پر بچوں کو اسپتال علاج کے لئے منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے 11 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے بچوں کے اہلخانہ کے لئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیاہے ۔ واقعے کے خلاف علاقے میں سیکڑوں افراد احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور مقامی پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرکے اسکول ٹیچرز اور اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔