دشمن کیخلاف پوری قوم متحدہوجائےایس ایم منیر

بیرونی عناصر پاکستان کومعاشی طور پرکمزور کرنے کیلیے سازشوں پر عمل پیرا ہیں


Business Reporter August 23, 2012
بیرونی عناصر پاکستان کومعاشی طور پرکمزور کرنے کیلیے سازشوں پر عمل پیرا ہیں : فوٹو فائل

KARACHI: انڈوپاک چیمبر آف کامرس کے صدرایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجوں میں توانائی بحران کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا سامنا ہے، دشمن عناصر پاکستان کوکمزورکرنے پر عمل پیراہیں جس کیلیے پوری قوم کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلیے یکجا ہوکر اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ملک میں امن وامان کی موجودہ صورتحال پر کہی، اس موقع پر سینیٹرعبدالحسیب خان، کراچی انڈسٹریل الائنس کے چیئرمین میاں زاہد حسین، ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر خالد تواب، سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے ،کورنگی ایسوسی ایشن کے چیئرمین احتشام الدین اور سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن کے چیئرمین مہتاب الدین چائولہ نے بھی خطاب کیا۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان کے داخلی وبیرونی حالات کے پیش نظر ملک میں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ بیرونی سازشوں کامقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی عناصر پاکستان کومعاشی طور پرکمزور کرنے کیلیے پاکستان کے خلاف سازشوں پر عمل پیرا ہیں۔ اس موقع پر میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات قابل تشویش ہیں لہٰذا قوم کو متحد ہوکر بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو توانائی بحران کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سامنا ہے جس کیلیے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

خالدتواب نے کہا کہ کراچی میںموجودہ صورتحال کے پیش نظر کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی بے حد ضروری ہے کیونکہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور پاکستان کو معاشی طورپر کمزورکرنے کیلیے کراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کیلیے شرپسند عناصر کو استعمال کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں